9 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ایک رکن نوذر شفیعی نے کہا ہےکہ امریکہ دہشت گرد گروہ طالبان سے مقابلے کے بہانے ہر طرح کے جرم کا ارتکاب کررہا ہے۔

ابنا: نوذر شفیعی نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی۔انہوں نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملے جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت سے اجازت لئے بغیر قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نوذر شفیعی نے مزید کہا کہ امریکی ڈرون حملے غیرقانونی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکہ کے حالیہ ڈرون حملوں میں کم سے کم 7 افراد مارے گئے تھے اور متعدد زخمی ہوئے تھے.

.......

/169